فتح جنگ، قطبال ٹول پلازہ کے قریب حادثہ میں8افراد جاں بحق
فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) پنڈی فتح جنگ روڈ قطبال ٹول پلازہ کے قریب خطرناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی
تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔حادثہ ڈمپر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کی صورت میں پیش آیا، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً
موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔
ہائی ایس راولپنڈی سے پنڈیگھیب جا رہی تھی جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈیگھیب سے ہے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، 1 بچہ اور 4 مرد شامل ہیں ۔
جاں بحق ہونے والوں میںتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب کے ڈاکٹر محمد سلیمان، زین ،سجاد حسین، وسیم،عجب خان،مسماۃ سمیعہ بی بی، مسماۃ نزاکت بی بی، اسماء فاطمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مسعود احمد، محمد فہیم، نوید، گلاب خان، خالد محمود، بلال اسد، سمیع طارق، شمیم بی بی، محمد شریف، امیر اسلم، خستہ خان شامل ہیں