ڈینگی کو کنٹرول کر نے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک

 ڈینگی کو کنٹرول کر نے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران میونسپل کمیٹی،محکمہ صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں شر کاء کو ڈینگی کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں ڈینگی کو کنٹرول کر نے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اس ضمن میں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈینگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ

 

 آگاہی دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ یہ مر ض بروقت موثر علاج سے دور کیا جاسکتا ہے۔ اجلا س میں ڈی سی اٹک کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکمے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے اور اس مہم کے لیے خصوصی سیمینار،واکس اور دیگر اقدامات کیے جائیں گے اور ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک میں ڈینگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں۔ضلعی اور تحصیل سطح پر ڈینگی کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ہفتہ وار ڈینگی اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ان اجلاسوں میں تمام محکموں کی ڈینگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے ضلع اٹک میں مجموعی طور پرکیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔