ترنول ،فتح جنگ، جنڈ روڈ پرآئے روز حادثات معمول بن گئے

ترنول ،فتح جنگ، جنڈ روڈ پرآئے روز حادثات معمول بن گئے

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز) فتح جنگ ترنول اور فتح جنگ جنڈ روڈ خونی روڈ بن گیا روزانہ ٹریفک حادثات معمول بن چکے

 اس ہفتے میں تین بڑے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد قیمتی جانیںگنوا بیٹھے جبکہ بیسیوں معذور ہو چکے ہیں فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کی حالت بھی نا گفتہ بہہ ہو چکی ہے ترنول تا کوہاٹ روڈ جس پر ہیوی ٹریفک کا رش ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے لیکن تاحال اس کی تعمیر و توسیع اور مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ترنول کوہاٹ اور ترنول پنڈی گھیب روڈ کو پختہ اور دو رویہ کرنے کیا اشد ضرورت ہے یہ بین الصوبائی شاہراہ خونی روڈ بن چکی ہیں اہل علاقہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع نہ ہونے

 

 سے انتہائی پریشان ہیں کسی بھی وقت اہل علاقہ احتجاج کی کال دے سکتے ہیں صوبائی حکومت اور محکمہ شاہرات پنجاب و نیشنل ہائی وے کے حکام اس جانب توجہ دیں اور ان بین صوبائی شاہراہوں کو فوری طور پر دو رویہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنے فرائض پورے کریں۔