ملک ریاست سدریال کا غریب بچوں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرنیکا اعلان

ملک ریاست سدریال کا غریب بچوں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرنیکا اعلان

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سدھریال میں میڈم انیلہ عارف اے ای او مرکز ملال کی خصوصی کاوش سے صاف اور سر سبز پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

جس میں ملک ریاست علی سدھریال سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی دعوت پر میجر (ر) جمشید صاحب انچارج پی او ایل کھوڑ کی بطور مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر میڈم ساجدہ مختار ڈی ای او اٹک، سردار امتیاز صاحب ہیڈ ماسٹر ملال ہائی سکول، اے ای او صاحبان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کی۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ریاست علی سدھریال کی طرف سے غریب بچیوں کے یونیفارم اور مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر ملک ریاست علی سدھریال کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں کی تعلیم و ترقی کے لئے انشاءاللہ خون کا آخری قطرہ تک پیش کر دوں گا، تقریب کے اختتام پر میجر (ر) جمشید صاحب ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ریاست علی سدھریال اور ڈی او اٹک نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔