ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپر یشن کیلئے ٹیمیں تشکیل

 ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپر یشن کیلئے ٹیمیں تشکیل

پنڈی گھیب ( ڈیلی اٹک نیوز ) ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنرا ٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس میں لائیو سٹاک،پنجاب فوڈ اتھارٹی ،زراعت اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپر یشن جاری ہے اور اس میں تمام متعلقہ محکمہ اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ڈی سی اٹک نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کی رپورٹس ہفتہ وار بنیادوں پر اور اس کے ساتھ معائنہ ٹیموں کا شیڈول بھی روازنہ کی بنیاد پر

 

ڈی سی آفس ارسال کیے جائیں انہوں نے اس ضمن میں ہفتہ واراجلا س کر نے اور محکموں کی کار کر دگی جانچنے کا بھی اعادہ کیا ۔