اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،مقدمات درج
حسن ابدال، پنڈی گھیب، فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار
ملزمان سے منشیات ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے ابرار شاہ باچہ ولد کریم شاہ باچہ ساکن گڑھی کپوڑاہ مردان حال فوجی مل حسن ابدال سے 1060 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے اسد شہزاد ولد منظور احمد سکنہ نکہ کلاں پنڈی گھیب سے 1300 گرام چرس ، انور عباس ولد سلطان محمدسکنہ نزد مدینہ ہسپتال پنڈی گھیب سے 580 گرام چرس ، تھانہ صدر اٹک پولیس نے رضوان علی ولد محمد صابر سکنہ ڈھوک گلاب خان چھوئی گڑیالہ اٹک سے 2 بوتل دیسی شراب ، باسط علی ولد محمد تاج سکنہ دیہہ سالار اٹک سے 3 بوتل کپی دیسی شراب ، عمران خان ولد محمد زمان سکنہ ڈھوک گلاب خان چھوئی گڑیالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 3 بوتل کپی شراب ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے غلام رسول ولد منصب خان نئی آبادی کوہاٹ روڈ فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب اور محمد جاوید ولد محمد اقبال ساکن محلہ چشتیہ آباد نئی آبادی فتح جنگ سے 20 بوتل شراب ، تھانہ باہتر پولیس نے محمداکثر ولد گوہر رحمان ساکن تربیٹھی فتح جنگ سے
پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔