پنڈی گھیب پولیس کی کارروائیاں، منشیات و اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

پنڈی گھیب پولیس کی کارروائیاں، منشیات و اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری

 مختلف کاروائیوں میں 4ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چرس، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلا ف کارروائی کرتے ہوئے پسٹل 30بور،1بندوق ڈبل بیرل معہ متعدد روند قبضہ میںلے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش عبید علی سے 560گرام چرس برآمد کی اور منشیات فروش علی رضا تحصیل پنڈیگھیب سے 400گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بابر حسین ولد تحصیل پنڈیگھیب سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روندبرآمد

 

 کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے باسط علی ساکن روڑیاواہ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے بندوق ڈبل بیرل بور معہ کارتوس برآمد کر کے ملز م کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔