پنڈی گھیب ، گائوں نلہڈ کی ڈھوک حکمال کا ٹرانسفارمر10 دن سے خراب
پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل پنڈی گھیب کے گائوں نلہڈ کی ڈھوک حکمال کا ٹرانسفارمر10 دس سے خراب،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ سخت مشکلات کا سامنا
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کاپانی بھی دستیاب نہیں، تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈی گھیب کے گائوں نلہڈ کی ڈھوک حکمال کا ٹرانسفارمر10دن سے خراب ہوا پڑا ہے جس کی پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا پڑا ہے اور اہلیان علاقہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بطور خاص بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے صاف پانی دستیاب نہیں۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے واپڈا اہلکاروں کو مطلع کیا گیا لیکن بجائے ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے یا نیا ٹرانسفارمرلگانے کے واپڈا اہلکاروں نے اہلیان علاقہ سے چندہ اکٹھا کر کے پیسے سے خود ٹھیک کروانے کہہ دیا۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ یہ ٹرانسفارمر خراب ہو چکا ہے جس کے ٹھیک کروانے کیلئے پیسے دیئے جاتے تھے جبکہ یہ محکمہ واپڈا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خود ٹرانسفارمر کروا کے دیں
یا پھر اس کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگائیں۔ اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور، ایس ڈی او آپریشن، ایکسیئن پنڈی گھیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات کم ہو سکیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانے پاکستان میں بھی واپڈا والوں کو ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے کے پیسے دیتے تھے اور نئے پاکستان میں بھی پیسے مانگے جا رہے ہیں جس سے صاف لگتا ہے کہ کوئی ’’تبدیلی ‘‘ نہیں آئی۔
علاوہ ازیںپنڈی گھیب والے بھی کسی فضل داد کے منتظر ہیں جو علاقے میں لگے ہوئے پرانے ٹرانسفارمر تبدیل کروا سکے ۔
علاوہ ازیں اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر بھی18 فروری کو شکایت درج کروائی گئی ہے جس پر اہلیان علاقہ ایکشن کے تاحال منتظر ہیں۔