ڈاکٹر طاہر القادری کی69 ویں سالگرہ پر پنڈی گھیب میں تقریب

ڈاکٹر طاہر القادری کی69 ویں سالگرہ پر پنڈی گھیب میں تقریب

پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی محمد شفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری موجودہ صدی کے مجدد ہیں

 جنہوں نے تعلیم، تفسیر، حدیث، معیشت اور سیاست سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے کر دنیا بھر میں اسلام کا پیغام پہنچایا ہے جو آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنڈی گھیب میں ڈاکٹر طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منہاج القرآن ویلفیئر پنجاب کے سربراہ حکیم محمد جمیل یوسفی ویگر اہم شخصیات شامل تھیں۔، ضلعی صدر ملک عبد الوحید، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب، تحصیل صدر چوہدری عبد المجید،

 

جنرل سیکرٹری ملک تنویر حسین اعوان، سٹی صدر سردار محمد خالد چوہدری مشتاق اور دیگر عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔