اٹک، ملک وقار احمد اعوان ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد نامزد 

اٹک، ملک وقار احمد اعوان ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد نامزد 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)شہداءِ بھدری کے وارث ملک وقار احمد اعوان کو اعوان اتحاد کا ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیاہے۔

اعوان اتحاد اٹک کےاجلاس میں ملک شاہان حاکمین خان اور ملک عجب اعوان نے خصوصی شرکت کی جس میں ملک وقار احمد اعوان کو ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنانےکا باقاعدہ اعلان کیا گیا اس حوالے سے اعوان اتحاد ضلع اٹک کے عہدیداران کا اجلاس انڈس ہوٹل اٹک سٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت اعوان اتحاد پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبدا المالک اعوان اور ضلعی صدر ملک امداد اعوان نے کی ۔اجلاس کا ایجنڈا معروف سیاسی و سماجی راہنماء پیپلز پارٹی کے شہداءِ بھدری کے برادر وقاراحمد اعوان کی۔ اتحادمیں باقاعدہ شمولیت اور بطورایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع اٹک حلف برداری تھی۔ ملک امداد اعوان نے اعوان اتحاد کے اغراض و مقاصد اور اس پلیٹ فارم کو مزید فعال بنانے پر زور دیا اور کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں اس پر اور آپ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروںگا۔

 

 وقار اعوان نے کہا کہ میں اس اتحاد ںمیں شمولیت اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ مخلوق خدا کی خدمت سے بہتر کوئی مقصد ہو ہی نہیں ہو سکتا۔اعوان اتحاد کا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے اور اعوان قوم کے باصلاحیت لوگوں کو اس پلیٹ فارم سے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس موقع پر اعوان اتحاد کے ضلع بھر سے عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے ملک شیراز آف ماڑی کو اعوان اتحاد تحصیل اٹک کا صدر نامزد کیا گیا۔