اٹک ،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقادکیا گیا ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے تکریم نسواں ریلی نکالی ۔
ریلی کا آغاز مسجد فرقان سے ہوا ، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شیراں والے چوک پہنچی ، ریلی کی قیادت ناظمہ حلقہ رخسانہ جبین نے کیا ، ریلی سے قبل تکریم نسواں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح اٹک میں بھی خواتین کا عالمی منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے جماعت اسلامی اٹک کی خواتین نے تکریم نسواں کے نام سے ریلی نکالی ریلی پیپلز کالونی کی مسجد فرقان سے شیراں والا چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ناظمہ حلقہ رخسانہ جبین نے کی ریلی میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے متعلق نعرے تحریر تھے ریلی کے شرکاء نے بے حیائی بند کرو اور ہ میں کیا چاہیے حیا چاہیے کے نعرے لگائے ریلی سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اسلام میں خواتین کی عزت و حرمت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
ریلی سے قبل خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ملک میں اسلامی شریعت کے خلاف کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہو گی جماعت اسلامی ایسے عناصر کے خلاف لوہے کی دیوار ثابت ہو گی جماعت اسلامی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے دشمنان اسلام و ملک کا کوئی ایجنڈا بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی خواتین مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا چند ضمیر فروش خواتین کی جانب سے ملک میں اسلامی شعائر کے خلاف اور ملک میں بے حیائی کے فروغ کی کاوشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی ۔
