پاکستان میں کورونا سے چوتھی ہلاکت کی تصدیق، مجموعی کیسز 714 ہو گئے

پاکستان میں کورونا سے چوتھی ہلاکت کی تصدیق، مجموعی کیسز 714 ہو گئے

سندھ میں کورونا کےمزید 41، پنجاب میں 27 اور گلگت بلتستان میں 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں

 خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات  اجمل وزیر نے صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 714 تک جاپہنچی ہے۔

ہفتے کی رات 12 بجے تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 630 تھی جو  کہ اب تک714 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں آج کورونا کےمزید 41، پنجاب میں 27 اور گلگت بلتستان میں 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ہفتے کو اسلام آباد میں زیر علاج ایک مریض صحتیاب بھی ہوا جس کے بعد اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک اور اسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکا ہیں۔

 

ملک میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 کا انتقال خیبرپختونخوا اور ایک کا سندھ میں ہوا۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  اب تک خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل صبح نو بجے سے سات روز کیلئے صوبے میں بین الاضلاع ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔