گورنمنٹ کالج سے متصل مرزا سوزوکی سٹینڈ خاردار تاریں لگا کربند

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کیلئے کوشاں
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نماز فجر کے بعد فیلڈ میں نکل جاتے ہیں اور 6 تحصیلوں میں صورتحال کا بغور جائزہ لیتے ہیں اسی سلسلہ میں انہوں نے گورنمنٹ کالج اٹک سے متصل مرزا سوزوکی سٹینڈ جہاں رینٹ اے کار والوں کو اس کے بیسمنٹ میں جو شہری گزرگاہ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں کو عارضی طور پر دی گئی اور دورہ کے دوران انہوں نے اس بیسمنٹ میں رینٹ اے کار والوں اور سوزوکی و رکشہ ڈرائیوروں کا ہجوم دیکھا اور ان کی سرزنش کرتے ہوئے بلدیہ اٹک کے حکام کو فوری طور پر اس بیسمنٹ جو گزرگاہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے خاردار تار لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ یہاں رش یا ہجوم کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت قانون حرکت میں آئے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکن افراد کو جیل
یاترا کرائی جائے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس راستہ پر اٹک کا مشہور کشمیری محلہ بھی ہے جن کے مکینوں کی اکثریت کا یہی راستہ ہے اور راستہ بند ہونے کے سبب اس محلہ کے مکین مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے پیدل اور موٹر سائیکل کیلئے راستہ دینے مطالبہ کیا ہے ۔
