پنڈی گھیب ،سلنڈر دھماکے سے دوکان میں آگ بڑھ اٹھی ، دکاندار زخمی

پنڈی گھیب ،سلنڈر دھماکے سے دوکان میں آگ بڑھ اٹھی ، دکاندار زخمی

پنڈی گھیب(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) پنڈی گھیب گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 پنڈی گھیب کے سامنے مکہ گیس سنٹر کی دوکان میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس سےدکان میںآگ لگ گئی جس نے دکان کا کافی حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا

اور عارف محبوب ولد محمد عباس دوکاندار زخمی ہو گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ریسکیو ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی انتہائی مہارت سے آدھے گھنٹے

میں آگ پر قابو پا لیا اور زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔آگ نے دو مزید ملحقہ دوکانوں

 

کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے انہیں جزوی نقصان پہنچا۔