پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے

 پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں کمی ، لیکن عوام کو تاحال ریلیف نہ مل سکا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، عوام کا کرایوں میں کمی کا مطالبہ ،نیا کرایہ نامہ جاری کیا جائے

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے گزشتہ کئی ماہ سے عالمی منڈ ی میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں کم کی گئیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی ، دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے فوری طورپر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اگر حکومت کی طرف سے نیاکرایہ نامہ جاری نہ بھی کیا جائے تو ٹرانسپورٹر اپنی طرف سے کرایہ میں اضافہ کر دیتے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصدسے زائد کمی کی گئی لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں تاحال کوئی کمی نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے عوام کو براہ راست کوئی ریلیف نہیں مل رہا کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میںکمی

 

کے ساتھ ہی مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی اسی طرح فوری طور پر ملک بھر میں نئے کرایہ نامے جاری کئے جائیں ۔ ضلع اٹک میں بھی ہرتحصیل کا الگ سے کرایہ نامہ جاری کیا جائے کیونکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ تحصیل جنڈ، تحصیل پنڈی گھیب کا کرایہ نامہ جاری نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ من مانے کرائے وصول کر رہے ہوتے ہیں۔