کامرہ،دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر 

حضرو(تحصیل رپورٹر  ڈیلی اٹک نیوز ) اٹالین پیزا شاپ میں آتشدگی ، آگ نے مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ، ایک شخص زخمی 

تفصیلات کے مطابق کامرہ قطبہ چوک کے قریب ایل پی جی گیس لیکج کے سبب اٹالین پیزا شاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان اور ساتھ والی دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 فائر بریگیڈز کی گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں 

اور ریسکیو اہلکاران نے قلیل وقت میں انتہائی مہارت سے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا فائر آپریشن کے دوران ایک شخص 

 

زخمی ہوا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ اسے ہسپتال منتقل کیا ۔