Fri
17
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر ضلع اٹک میں احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس خدمت مرکز اٹک کو کھول دیا گیا ہے ۔
جو کہ قبل ازیں کرونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن میں بند کر دیا گیا تھا ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اٹک کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر پولیس خدمت مرکز اٹک کو کھول دیا گیا ہے جو کہ شہریوں کو کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، پولیس ویری فیکیشن ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14 مختلف سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی ۔
خدمت مرکزپر آنے والے تمام شہری کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ماسک اور گلوز کے بغیر پولیس خدمت مرکز میں داخلے پر پابندی ہو گی ۔
