Fri
17
Apr
2026

ضلع میں اب تک18افراد فوت ہوئے جبکہ327 افراد صحت یاب ہوئے اور09افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں174افرادقر نطینہ میں ہیں۔7443 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3862 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے3055 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور279 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔
گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کا01مشتبہ مر یض داخل ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔کوورناوائرس کے 52 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات
کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 525 مثبت کیسز میں سے 18،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 01 اور ہسپتالوں سے باہر 33 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
