بھارتی فوج نے برہان وانی کے بعد515 کشمیریوں کو شہید کیا:رپورٹ
سرینگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے 2016میں8جولائی کو معروف کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد خواتین اور بچوں سمیت515معصوم کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے اج جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق قتل کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل ائے۔برہان وانی کی شہادت کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ہیجان خیز لمحہ ہے جب بھارتی فوررسز نے سوگواروں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے انسو گیس ، پیلٹ گن اور گولیوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ 8جولائی 2016سے اب تک بھارتی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 20ہزار935سے زائد افراد زخمی ہوئے ، 73 افرادپیلٹ گن کی وجہ سے مکمل طورپر بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ جبکہ11ہزار864 977کشمیری نوجوانوں کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے ۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران65ہزار815 مکانوں ، دکانوں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کیاجبکہ اس دوران11ہزارسے زائد کشمیریوں کو گرفتاراور757خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989ء سے 5فروری 2018ء تک 94ہزار907 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا
