بھمبر، دوہرے قتل کے ملزم خانزادہ کی درخواست ضمانت منظور

بھمبر (بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی بھمبر کے مشہور دوہر ے مقدمہ قتل سرکار بنام ناہید خان میں عدالت عالیہ نے ملزم خانزادہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دیتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہائی کے احکامات صادر فرما دئیے تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی بھمبر کے مشہور دو ہر ے مقدمہ قتل جس میں دبئی کے معروف بزنس مین راجہ ناہید احمد اپنے گن مین کے ساتھ قتل ہو گئے تھے میں نا مزد ملز م خا نزادہ خا ن ولد را جہ محمد اصغر خا ن کی عدالت عالیہ شریعت کو رٹ نے منظور کر لی ضما نتی مچلکے جمع کروانے پر ملزم کو سب جیل بھمبر سے رہا کر دیا گیا۔