Thu
30
Apr
2026

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے جس پر تنقید صرف اس لیے ہورہی ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ پی ٹی آئی نے شروع کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے، یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔
عمران خان نے کہا کہ منصوبے پرمحض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا یہ کہاں کی عقلمندی ہے، ٹمبرمافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے، جب کہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیئے۔
