مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیرا ملٹری کا افسر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک افسر جموں سرینگر ہائی وے پر پراسرار حالت میں ایک ندی میں مردہ پایا گیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی ار پی ایف کی 177ویں بٹالین سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہریندر سنگھ کی لاش ضلع رام بن کے علاقے کیلامور میں ایک ندی میں پائی گئی۔ پولیس کے مطابق ہریندر سنگھ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں تعینات تھااور وہ سرینگر میںہمہامہ تربیتی سینٹر میںایک کورس کررہا تھا۔حکام کے مطابق وہ 14فروری سے لاپتہ تھا