میرپور،کرنسی ڈیلرز کو لوٹنے والا خطرناک ملزم احسن لنگڑا گرفتار
میرپور(بیورو رپورٹ) ایس ایچ او افضل پور چوہدری عمران نے منی چینجرز کو گن پوائینٹ پر لوٹنے والے خطرناک ملزم احسن لنگڑا کو گجرات سے گرفتار کر لیا ملزم افضل پور اسلام گڑھ اور ڈڈیال میں کرنسی ڈیلرز کو لوٹنے و زخمی کرنے میں مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم احسن لنگڑا نے گزشتہ ماہ کے دوران موٹرسائیکل پر یکے بعد دیگرے تین وارداتیں کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تگنی کا ناچ نچایا تھا دونوں ڈاکوئوں نے کھڑی شریف میں مبشر کرنسی ایکسچینج سے 15 ہزار روپے جبکہ اسلام گڑھ کرنسی ایکسچینج سے 3لاکھ روپے اور پھر ڈڈیال میں کرنسی ڈیلر کو لوٹنے میں ناکامی پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا دونوں ڈاکوں نے ضلع میرپور کی پولیس کو جھل دیکر فرار ہونے میں مہارت دکھائی اور پولیس سر پکڑ کر بیٹھ گئی گزشتہ دنوں دونوں ڈاکوئوں نے گجرات کے علاقہ میں ڈکیتی کی اور احسن لنگڑا کا ساتھی پکڑا گیا جس نے دوران تفتیش ضلع میرپور میں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا تھا چنانچہ حاصل شدہ معلومات کے مطابق افضل پور کے ایس ایچ او عمران چوہدری نے ایس ایس پی میرپور کے احکامات کی روشنی میں گجرات چھاپہ مار کر ملزم لنگڑا کو گرفتار کرلیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ احسن لنگڑا میرپور میں رنگ سازی کا کام بھی کرتا رہا ہے اور یقینی طور پر ملزم کو یہاں سہولت کاروں کی سرپرستی بھی حاصل رہی ہوگی اگر ایس ایس پی میرپور ذاتی طور پر دلچسپی لیں تو ملزمان کے خفیہ نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہے
