کشمیر پاکستان کا حصہ،اہل کشمیر کو دعائوں میں یاد رکھتے ہیں،امام کعبہ

اسلام آباد (صباح نیوز)امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے پیرکو پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا عوام پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے امام کعبہ نے قومی اسمبلی کے ہال کا دورہ بھی کیا اور پاکستان کے جمہوری ایوان میں آ کر انتہائی خوش دکھائی دیئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے ۔ پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیںکشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں ۔شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے ان جذبات کا اظہار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں کیا پارلیمینٹ ہاؤس انے پر زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ مسئلہ کشمیر کو موثر اندازمیں اجاگرکرنے کے معاملات پر خصوصی طور پر بات چیت ہوئی ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما صاحبزادہ طارق اللہ، ایم کیو ایم کے رہنما شیخ صلاح الدین، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر اور ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے ۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ مسلم اُمہ کو بے شمار مسائل نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،، سپیکر سردارایازصادق نے کہا کہ مسلم ممالک کو اپس کے تمام باہمی اختلافات کو بھلا کر اُمہ کو یکجاکرنے کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دہشتگر دی اور انتہاپسندی کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا ۔امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے ۔ دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشیش کیں ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔امام کعبہ نے عوام پاکستان کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔
