تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں مریضوں کو ای سی جی مشین کی غلط رپورٹ دی جانے لگیں
پنڈی گھیب(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں ای سی جی مشین کی نامکمل تاروں کی وجہ سے مریضوں کو غلط رپورٹ دیئے جانے کا انکشاف، اعجاز احمد جازی، ملک نسیم و دیگر افراد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں (ای سی جی) مشین خراب ہونے پر احتجاج کیا اور پاکستان کو بتایا کہ ہسپتال میں استعمال ہونے والی (ای سی جی) کی نامکمل تاروں کی وجہ سے مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس غلط آ رہی ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ظہیر نامی شخص تین دن قبل ای سی جی کی غلط رپورٹس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا شکار ہوا کیونکہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے اسے معدے کی تکلیف کے مطابق دوائی دی تھی جبکہ ای سی جی مشین کو ناتجربہ کار شخص کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ای سی جی مشین کی چھ تاروں میں سے ایک تار ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پروب کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں ہو سکتی تھی مگر ایک تار کے نہ ہونے پر مریض کے ٹیسٹ رپورٹ میں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ اگلے ہی دن ای سی جی کے لیے نئی تار منگوا لی گئی ہے متاثرین کے احتجاج پر اس معاملے کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملے کی انکوائری کر کے مریضوں کو سہولیات فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا الزالہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
