یونین کونسل جابہ میں ’’صاف اور سرسبز شاداب پنجاب‘‘کے موضوع پر سیمینار

جنڈ(صدیق فخر سے) یونین کونسل جابہ میں ’’صاف اور سر سبز شاداب پنجاب‘‘ مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین یوسی ملک غلام شبیر، وائس چیئرمین حافظ عبدالرئوف اعوان و معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین عبدالرئوف اعوان نے کہا کہ شجر کاری مہم میں ہرفرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئےاور اپنے حصے کا ایک ایک پودا ضرور لگایئے ۔ صفائی، ماحولیاتی آلودگی اور زیادہ سے زیادہ درخت و جنگلات اگانے کے ضمن میں لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے، ہم سب لوگوں کو ترغیب دیں گے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور طلباء و طالبات کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ لوگوں میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنی ذمہ داریوں کا احساس پیدا کرکے اسے مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف ہمارا علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ نصف ایمان کی تکمیل بھی ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی کی بیداری کے لیے حکمت عملی واضع کرکے بھرپور مہم چلائی جائے اور گھر گھر یہ پیغام پہنچایا جائے کہ یوسی جابہ ہم سب کے لئے مشترکہ گھر کا درجہ رکھتی ہے اورسب کومل کر اسے صاف ستھرا اورسرسبز و شاداب رکھنا ہے۔