اٹک میلہ معدوم ہوتے ثقافتی کھیلوں کواجاگرکریگا:ملک عاصم اعوان

جنڈ : اٹک میلہ معدوم ہوتے ثقافتی کھیلوں کواجاگر اور نئی نسل کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ملک عاصم اعوان ، ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے آج سے بیس پچیس سال سال قبل تحصیل ، اور شہروں اور قصبوں کی سطح پر ایسے میلے سجائے جاتے تھے جو ہمارے کسان بھائیوں سمیت اکثر عوام کی اولین تفریح ہوتے تھے لیکن بدقسمتی سے آہستہ آہستہ ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ علاقے دیگر مسائل بھی ہیں جن پرپر توجہ کی بھرپور ضرورت ہے اور دینی بھی چاہیئے لیکن صحت مند زندگی کے لئے کھیل اور تفریح بھی اتنے ہی اہم جتنے دیگر معاملات زندگی ۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان نے اٹک میلے کے حوالے سے اپنے ایک اخباری بیان کیا انھوں نے کہا ہمیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ اس میلے میں پھرپور شرکت کر کے کامیاب بنا نا چاہیے ہماری یہ چیئرمین پرسن ایمان طاہر اور میجر طاہر صادق سے گزارش ہے کہ تحصیل سطح پر بھی ان میلوں کا انعقاد کیا جائے ۔