پنڈی گھیب: میرا شریف سے ہدووالی کا روڈ حکومتی توجہ کا منتظر

جنڈ(صدیق فخر سے) میرا شریف سے ہدووالی انجرا کانی کالاباغ میانوالی کا روڈ حکومتی توجہ کا منتظر، اہلیان علاقہ کا راستہ پختہ کرنے کا مطالبہ، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو ہدووالی اور انجرا ءکے لوگ تعلیم کی معیار میں بہت آگے ہیں اور کھیلوں کی دنیا میں بھی ان کا نام ضلع اٹک میں پہلے نمبر پر ہے اس علاقے لوگ بہت ہی اخلاق پسند لوگ ہیں اس علاقے کو زیادہ تر تعلیم کی لحاظ سے جانا چاہتا اور اس علاقے کے دوست ہمارے بڑے بزرگ بڑے عہدوں پر فائز ہیں مگر یہ علاقہ ترقیاتی کاموں سے کئی سالوں سے محروم رہا اور محروم ہے ۔یہ چڑھائی ہدووالی سے شاہد آدھا کلومیٹر پر واقع ہے جو کہ اب خطرے کا باعث بن گئی ہے ہماری حکومتی نمائندوں اور ضلعی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کو پختہ کیا جائے۔