سپیشل ایجوکیشن سنٹر حسن ابدال کیلئے اساتذہ کی کمی کو پورا کرینگے:چیئرمین ایم سی ظہیر احمد 

حسن ابدال:خصوصی بچے اللہ سے نزدیک اور والدین کے لئے جنت کا دروازہ ہوتے ہیں اللہ پاک نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے مگر ضرورت ان صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ایسے بچوں کو معاشرے کا باعمل شہری بنانے کی ہے سپیشل ایجوکیشن سنٹر حسن ابدال کے لئے سرکاری زمین اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے مخیر حضرات بھی آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ تھامے ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیاں والا نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر حسن ابدال میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی جانب سے جس خوبصورت انداز میں ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کیا گیا وہ ایک حوصلہ افزا چیز ہے خصوصی بچوں کو اللہ پاک نے بے پناہ صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے کیلئے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ معذوری کو اپنی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے اور ہر حال میں مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں ہر شعبہ زندگی کے اندر اپنا لوہا منوانا چاہئے انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اساتذہ کی جانب سے ان بچوں کی بہترین انداز میں تربیت کر دی اور انہیں تعلیم کے زیور سے نوازنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اکبر خان تنولی کے ساتھ مل کر بہت جلد سپیشل ایجوکیشن سنٹر حسن ابدال کے لیے سرکاری زمین مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو گھروں سے اسکول تک لانے اور لے جانے کے لئے ایک مزید بس بھی مہیا کرنے کے لئے کاوش کی جائے گی تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے.