Mon
11
May
2026

فتح جنگ:ٹرک تیز رفتاری کے باعث روڈ سے اتر کر درخت سے جا ٹکرایا، ڈرائیور جاں بحق، پانچ افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق فتح جنگ روڈ پر ٹرک تیز رفتاری کے باعث روڈ سے اتر کر درخت سے جا ٹکریا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور محمد بلال ولد محمد یونس موقع پر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور ایمبولینس میں لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا، زخمیوں میں محمد ساجد، عبد الرحمن، محمد یونس، تسلیمہ بی بی اور 6 سالہ ہانیہ شامل ہیں۔
