سابق ناظم و سینئر صحافی رانا شوکت علی کے جواں سالہ بیٹے سپرد خاک

اٹک :سابق ناظم و سینئر صحافی رانا شوکت علی کے جواں سالہ بیٹے اور رانا لیاقت علی کے بھتیجے رانا عبید علی کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی نماز جنازہ معروف عالم دین ، سینئر صحافی خطیب جیلانی مسجد بلاک G قاری خلیل احمد نے پڑھائی نماز جنازہ میں وزیر بحالیات آزاد جموں کشمیر راجہ صدیق ، مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، سابق ایم این اے زین الہٰی ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب ، ایم پی اے یاور بخاری ، سابق ایم پی اے اعجاز بخاری ، مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم ، چیئرمین یونین کونسل ملہو والی ملک ریاض الدین اعوان ، ضلعی الیکشن آفیسر ضیغم عباس ، تیمور اسلم ، سردار اشتیاق احمد ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، راضی خان ، کالم نگار ملک ممریز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس صوفی فیصل بٹ ، ضلعی رہنما میجر لورز فورس آفتاب احمد قریشی ، عمر عبدالرحمن بٹ ، رضا احمد خان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
