موٹروے پولیس افسران کی ماہانہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد

اٹک : موٹروے پولیس افسران کی ماہانہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد کی تقسیم ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عالم شنواری نے زونل آفس این فائیو نار تھ مارچ 2019ء میں بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے موٹروے پولیس این فائیو نارتھ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمدعالم شنواری نے کہا کہ موٹروے پولیس کو ملکی اورعالمی سطح پر جو پذیر ائی ملی ہے اس میں تمام افسران اور جوانوں کی انتھک محنت ، حسن اخلاق اورجذبہ کارفرما ہے جو نہ صرف محکمہ ہذا بلکہ ہر پاکستانی کیلئے باعث فخر ہے ہمارے افسران نے اپنی شاندار کارکردگی اور خوش اخلاقی سے اس ادارے کو نہ صرف مثالی ادارہ بنایاہے بلکہ عوام کامکمل اعتماد بھی حاصل کیا ہے موٹروے پولیس کے افسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنا کرنہ صرف وطن عزیز بلکہ بیرون ملک بھی محکمہ کا نام روشن کیاہے ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون عالم خان شنواری نے پولیس افسران کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی موٹروے پولیس کے افسران سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی ہے۔
