جنڈ: میجرطاہر صادق کا دانش سکول کا دورہ، عوام کی غمی و خوشی میں بھی شرکت 

جنڈ: تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کا تحصیل جنڈ کا دورہ، خوشی و غمی میں شرکت،دانش سکول جنڈ کا بھی دورہ،تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے گزشتہ روز تحصیل جنڈ کا دورہ کیا اور عوام کی غمی و خوشی میں شرکت کی جبکہ دانش سکول جنڈ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، چیف آرگنائزر میجر گروپ تحصیل جنڈ ملک عاصم اعوان  بھی موجود تھے۔ انہوں نے دانش سکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور نئی بننے والی بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ بلڈنگ جلد از جلد مکمل کی جائے۔