ضلعی حکومت اٹک میں ریکارڈ ترقیاتی کروا رہی ہے :ایمان طاہر

مٹھیال:اٹک کی عوام کو بہت جلد بڑی خوشخبری ملنے والی ہے ضلع اٹک پنجاب کے 36 اضلاع میں واحد ضلع ہے جس میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں یہ سب ہمارے قائد میجر طاہر صادق کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہے ہمیں بہت ساری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اٹک کے مخصوص ٹولے نے بڑی رکاوٹیں کھڑی کی یہ (ن) لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں اٹک میں میجر طاہر نے ان کا راستہ روکا ،اللہ کریم کی عطا ہے وہ جس پر چاہے فضل کر دے ضلع اٹک کی غریب عوام کے طفیل اللہ کریم نے ہمیں کامیابی دی اور آئندہ بھی انشااللہ سر خرو ہوں گے سیاست میں ہر دن نیا دن ہوتا ہے پارٹیاں کسی ایک کی مرہون منت نہیں ہوتی پارٹیوں کے فیصلے میرٹ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کئے جاتے ہیں اور زمینی حقائق سے اٹک کا بچہ بچہ واقف ہے میجر طاہر صادق کسی بھی پارٹی کی جیت ہے میجر طاہر کو اپنا راستہ خود بنانا آتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ چیئر پرسن ایمان طاہر صاحبہ نے حاجی مشتاق چیئر مین یو سی سگھری کے زیر انتظام منعقدہ ڈھوک شہباز تحصیل جنڈ روڈکی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر چیئر یو سی مٹھیال سردار آصف علی خان،چیئر مین یو سی ناڑہ سردار واجد علی خان ،سردار وہاب خان تھٹہ۔ملک نذر اعوان،ملک اسلم خان ،رحمن و دیگر شرکاء تقریب بڑی تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع کا 70فیصد ہم اب بھی این اے 56پر لگا رہے ہیں ۔