اٹک: ذاتی بنک ووٹ کے دعوے کرنیوالے والے آزاد الیکشن لڑ کر نتیجہ دیکھ لیں: تیمور اسلم 

اٹک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب تیمور اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی میں اپنے مفاد کی خاطر غیبی لوگوں کی امداد سے پارٹی میں شمولیت کرنے والے اور ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی مخالفت کر کے ن لیگ کے امیدواروں کو سپورٹ کر کے انکو اپنے دھڑے کے ووٹ ڈلوا کر جتوانے والے اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کی شکست کا سبب بننے والا کس منہ سے پارٹی کی خدمت اور پا رٹی کو ضلع اٹک میں اوپر لے جانے کی بات کرتے ہیں ،ضلع اٹک کے پارٹی کے غیور کارکنان اور ممبران اس بات کے گواہ ہیں کہ مشکل وقت میں پارٹی کو کس نے سہارا دیا اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ،آزادی دھرنا پارٹی پر مشکل ترین وقت تھا اور اس وقت اپنے آپ کو بڑا لیڈر کہنے والے گھروں میں دبکے بیٹھے تھے اور ان کو چاہئے تھا کہ اس وقت پارٹی میں شامل ہوتے اور اس کو اوپر لے کر جاتے۔جب پارٹی کا مشکل وقت گزر گیا اور پارٹی کو اقتدار میں آتا دیکھا تو گھس بیٹھے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر پارٹی میں کود پڑے اور غیبی امداد اور شخصی سفارشوں سے ٹکٹ لے لئے اور احسان فراموش اپنے محسنوں کو بھی بھول گئے اور دو مرتبہ ایم این اے الیکشن ہارنے والے پارٹی ووٹ اور بلے کے نشان کی وجہ سے جیتے لیکن دار اصل یہ اب بھی پارٹی کے ووٹ بینک کو اپنا ذاتی ووٹ بینک سمجھتے ہیں جو ان کی بھول ہے ،پی ٹی آئی کے ووٹرز سپورٹرز اور کارکنان کا نظریہ آج بھی عمران خان اور بلے کا نشان ہے اور وہ اسی کو ووٹ دیتے ہیں ،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کا ذاتی ووٹ بینک ہے تو استعفیٰ دے کر آزاد حیثیت یا کسی اور پارٹی میں شامل ہو کر الیکشن لڑ کے دیکھ لیں ۔