حسن ابدال میں جیٹھ کبُوتر بازی ٹُورنامنٹ کا انعقاد
حسن ابدال :جیٹھ کبُوتر بازی ٹُورنامنٹ میں قاضی یاسر اور قاضی ناصر کی چھت کی شاندار کارکردگی! حسن ابدال سے ٹیکسلا تک نُو کپ میں شمُولیت حاصل کی اور شاندار کارکردگی کا مُظاہرہ کرتے ہُوے چار کپ میں پہلی پُوزیشن حاصل کی اور پونچ کپ میں دُوسری پُوزیشن حاصل کر کہ حسن ابدال سے ٹیکسلا تک چئمپین چھت ہُونے کا اعزاز حاصل کیا،تفصیلات کے مُطابق حسن ابدال سے ٹیکسلا تک نُو جیٹھ کبُوتر بازی ٹُورنامنٹ مُنعقد ہُوئے جن میں حسن ابدال سے لے کر ٹیکسلا تک تقریباً 120 کبُوتر باز چھتُوں نے حصہ لیا یہ ٹُورنامٹ پانچ اُڑانُوں پر مُشتمل تھے پاچ اُڑانُوں کے بعد مجمُوعی طُور پر حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے قاضی یاسر اور قاضی ناصر کی چھت نے 457 گھنٹُوں کے ساتھ چار مقابلوں میں پہلی پُوزیشن حاصل کی اور پنچ مقابلوں میں دُوسری پُوزیشن حاصل کرکہ چئمپین چھت ہُونے کا اعزاز حاصل کیا۔
