ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خالدخان کے بھائی انتقال کر گئے 

جنڈ: ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی محمد خالدخان کے چھوٹے بھائی ، ملازم واپڈ اٹک طارق محمودخان انتقال کرگئے مرحوم واپڈ افسران کی کرپشن کی راہ میں رکاوٹ پر انتقامی کاروائیوں کے سبب 4 ماہ سے مسلسل کومے میں تھے اور کوما کے دوران انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مٹھیال چوک کے قریب ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کے معززین ، واپڈا کے افسران ، ملازمین اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔