ملک نواز جیسے ورکرز تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں :قاضی احمد اکبر

اٹک : ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ ملک محمد نواز جیسے سپورٹرز اور ورکرز تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کیلئے ملکی اخبارات میں اپنے بیانات کے ذریعے جو خدمات 74 سال کی عمر میں انجام دے رہے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں نئی تنظیم سازی میں ملک نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نثار علی خان، عمران خان ، شہزاد شاہ اور دیگر موجود تھے قبل ازیں قاضی احمد اکبر نے ملک محمد نواز کو تحریک انصاف کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی سر ٹیفکیٹ سے بھی نوازا ، ملک نواز نے کہا کہ ضلع اٹک میں تحریک انصاف کو جس انداز اور محنت سے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے پروان چڑھایا ہے یہ ان کا ہی خاصا ہے جس کو وزیر اعظم عمران خان خود بھی سراہتے ہیں قاضی احمد اکبر نے ضلع بھر میں لگن اور محنت سے جہاں پارٹی اور عمران خان کے نظریات کیلئے قربانیاں دیں وہیں انہوں نے ورکرز کی عزت و وقار میں بھی اضافہ کیا انہوں نے تعریفی سر ٹیفکیٹ ملنے پر ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر کا شکریہ ادا کیا۔