حضرو:زائد نرخوں پر کریانہ سٹورز اور قصابوں کو بھاری جرمانے

حضرو::اے سی حضرو عدنان آفریدی نے بمعہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شہزاد محسن اور تحصیل دار طاہر عزیز اور نائب تحصیلدار ملک عظیم کے زائد نرخوں پر کریانہ سٹورز اور قصابوں پر بھاری جرمانے ،تفصیلات کے مطابق ڈی سی اٹک عشرت اللہ نیازی کی خصوصی ہدایا ت کی روشنی میں اے سی حضرو عدنان آفریدی ،ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیو،چیف آفیسر سردار آفتاب احمد نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور مجسٹریٹ کے ہمراہ حضرو شہر میں گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے محمد زبیر ولد عبد الشکور ،محمد عارف ولد محمد حسین ،عبد الشکور ولد عبد الغفور ،ارشاد اسحاق ولد محمد اسلم ،وقار احمد ولد محمد رمضان ،عظیم ولد امین ،فیاض احمد ولد نثار احمد ،خان افسر ولد محمد ایوب ،محمد جاوید ولد میر افسر ،محمد صدیق ولد محمد عبد اللہ ،محمد ادریس ولد شہزادہ ،شمشیر ولد صحبت خان ،دلنواز ولد غلام سرور کو گراں فروشی پر 1لاکھ 30ہزار 800روپے جرمانے کیے جبکہ 3افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حوالات بھیج دیا گیا عوامی حلقوں نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر ڈی سی اٹک عشرت اللہ نیازی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
