امین اسلم علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: اشفاق خان

حضرو : پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر اشفاق خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر /مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی عوام دوست پالیسیوں کا ثمرہ جلد یونین کونسل غورغشتی میں بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس کی بدولت یہاں کے عوام کو بنیادی مسائل کے حل کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ملک امین اسلم خان نے علاقہ کی تعمیر ترقی کیلئے ہر دور میں نمایاں کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ علاقہ عوام انکی صلاحیتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے سوئی گیس ،بجلی ،نادرا آفس ،پاسپورٹ آفس کا قیام ہوا انکے پیچھے ملک امین اسلم کی دن رات کی محنت شامل تھی آج حلقہ کے عوام انکے سے مستفید ہو رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم خان سے حالیہ ملاقات میں یونین کونسل غورغشتی کی پسماندگی پر انکو آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عنقریب غورغشتی میں میگا پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے اشفاق خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے قوم وزیر اعظم عمران خان پر مکمل بروسہ رکھتے ہوئے صبر سے کام لے مشکل حالات ضرور ہیں لیکن جلد اچھا وقت بھی آئے گا انہوں نے کہا کہ قوم میں مایوسی پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔