سستا رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے،جنت حسین نیکوکارہ  

حسن ابدال: سستا رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ کوالٹی اور ریٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا  ان خیالات کا اظہار  اسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکوکارہ نے کور کمیٹی رمضان بازار کے ہمراہ سستا رمضان بازار کے اچانک دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں تمام انتظامات تسلی بخش ہیں چینی اور آٹے سمیت تمام ضرورت کی اشیاء رعایتی نرخوں پر عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی اور قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا اور ان کی قیمتیں واضح طور پر سامنے لکھ کر لگانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر  وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹرخورم حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک امین اسلم کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں سستا رمضان بازار کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کا معیار بہترین ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔ساکٹر خرم حیات نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں  انہوں نے رمضان بازار میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے عملے کے کام کو بھی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کے صارفین کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی جائز شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی رمضان بازار کی جانب سے نہ صرف سستا رمضان بازار کی نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ اس کا ازالہ کیا جاسکے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کور کمیٹی رمضان بازار ملک اختر۔ملک مرزا اور راجہ طاہر بھی موجود تھے۔