اپوزیشن اتحاد سیاسی ٹھگوں ، چوروں اور پیشہ وروں کا گٹھ جوڑ :تیمور اسلم

اٹک :سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق سینئر نائب صدر پنجاب تیمور اسلم نے اپوزیشن اتحاد کو سیاسی ٹھگوں ، چوروں اور پیشہ وروں کا گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاءو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھس ہو چکی ہے انہوں نے بلاول بھٹو کی ناکام افطار ڈنر پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ٹھگوں کی ناکامی ان کے چہروں سے عیاں تھی اور عمران زرداری بھائی بھائی کا نعرہ لگانے والی مریم نواز ، بلاول بھٹو کے پہلو میں بیٹھے شرمندگی کی تصویر لگ رہی تھیں اور ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے دعوے کرنے والے افطاری کے نام پر باتوں سے ایک دوسرے کے پیٹ بھر رہے تھے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ غیر فطری اتحاد حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے پہلے ہی اختلافات کا شکار ہو کر اپنی موت آپ مر جائے گا کیونکہ یہ سب دودھ پیتے مجنوں ہیں اور ان میں اتنا دم خم نہیں ہے ۔