کمشنرراولپنڈی کا فتح جنگ سستا رمضان بازار کا دورہ

فتح جنگ:کمشنرراولپنڈی نے بھی فتح جنگ سستا رمضان بازار کو مثالی اور نمبر ون قرار دے دیا ،اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس اور چیف آفیسر بلدیہ خان بادشاہ بہترین انتطامات پر خراج تحسین ،فتح جنگ سستا رمضان بازار میں مناسب نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں یہ ایک بہترین اور مثالی رمضان سستا بازار ہے کمشنر پنڈی ڈویژن جودت ایاز کے ریمارکس ،تفصیلات کے مطابق آج کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت ایاز نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کے ہمراہ فتح جنگ میں قائم سستا رمضان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ،چیف آفیسر خان بادشاہ،انجمن تاجران کے صدر ملک محمد تاج بھی موجود تھے کمشنر نے سستا رمضان بازار کے دورے کے دوران مختلف سٹالز کا معائنہ کرنے کے علاوہ بازار میں آنے والے خریداروں سے گفتگو بھی کی اور بازار میں اشیاء کی کوالٹی اور نرخوں بارے استفسار کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر کی نگرانی میں سیکورٹی کے بہترین انتطامات کئے گئے تھے کمشنر راولپنڈی جودت ایاز نے فتح جنگ رمضان سستابازار کو پنڈی ڈویژن کا بہترین اور مثالی بازار قرار دیا انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس اور چیف آفیسر بلدیہ فتح جنگ خان بادشاہ کی کاوشوں پر ان کو شاباش دی کمشنر نے اپنے ریمارکس میں رمضان سستا بازار کے حوالے سے کہا کہ اے سی فتح جنگ کی نگرانی میں بہترین بازار قائم کیا گیا ہے جہاں سے نہ صرف فتح جنگ کے شہریوں بلکہ گردونواح کے علاقے کے عوام کو بھی مناسب نرخوں پر اشیاء ضروریہ دستیاب ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے
