سستا رمضان بازار غریب عوام کیلئے حکومت کا بہترین تحفہ : عالمگیر خان

حسن ابدال:سستا رمضان بازار غریب عوام کے لئے حکومت کا بہترین تحفہ ہے حسن ابدال رمضان بازار میں انتظامات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ عوامی شکایات کے حوالے سے سے بھی ایکشن لیتے ہوئے انھیں دور کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکٹری زکوٰۃ عالمگیر خان نے سستا رمضان بازار حسن ابدال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ بھی موجود تھیں۔ عالمگیر خان نے سستا رمضان بازار میں لگائے گئے اسٹالزکا جائزہ لیا اور اشیائکا معیار اور ریٹ چیک کیے۔ انہوں نے اس حوالے سے وہاں موجود صارفین سے بھی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ سستا رمضان بازار میں معیاری اشیاء کم نرخوں پر عوام کو دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا سستا رمضان بازار حسن ابدال کے انتظامات قابل تعریف ہیں جس پر یہاں کے افسران مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے عوام کی جانب سے چینی کم مقدار میں فراہم کیے جانے کی شکایت اور اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ کی جانب سے حسن ابدال کے لیے چینی کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست پر ایکشن لینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا اور حسن ابدال کے لیے چینی کا کوٹہ بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ مقدار میں چینی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سستا رمضان بازار میں تعینات عملہ اور افسران پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
