تحصیل جنڈ یوسی مکھڈ کی ڈھوک نندوری خیل ’’تبدیلی‘‘ کی منتظر

تحصیل جنڈ یوسی مکھڈ کی ڈھوک نندوری خیل ’’تبدیلی‘‘ کی منتظر

جنڈ(صدیق فخر سے/ چیف ایڈیٹر اٹک نیوز) تحصیل جنڈ کی یونین کونسل مکھڈ کی ڈھوک نندوی خیل اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم، نہ سڑک نہ بجلی،تعلیم کے حصول کیلئے بھی کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور، اہلیان علاقہ تحریک انصاف کی ’’تبدیلی ‘‘ کے منتظر، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کی یوسی مکھڈ کی ڈھوک نندوری خیل اس دور جدید میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،30 سے40 گھروں پر مشتمل اس ڈھوک کے

 

مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ڈھوک تک جانے کیلئے ایک کچا راستہ ہے ، اگر بارش ہو جائے تو یہ سڑک ایک ایک ہفتہ تک بند رہتی ہے،اہلیان علاقہ نےوزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار، ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر حکومتی عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری ڈھوک کو بھی بجلی فراہم کی جائے اور سڑک کو پختہ کیا جائے۔ ہمیں امید تھی کہ ’’تبدیلی‘‘ کے نعروں میں

 

شاید ہمارے علاقے کو بھی چار چاند لگ جائیں لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود حالات بہتر ہونے کی بجائے ابتر کی طرف گامزن ہیں۔