سیاسی یتیم بیانات دیکر اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں ہیں:ذیشان نذیر

باہتر :پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ذیشان نذیر جھنگ نے کہا ہے کہ بعض سیاسی یتیم آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے خلاف اخبارات میں خبریں لگوا کر اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ان کے ماضی سے ہر ذی شعور واقف ہے کہ جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور میجر گروپ میں بھی شمولیت اختیار کی اور اب اقتدار کے مزے لوٹنے کے لئے پی ٹی آئی کی گود میں جا بیٹھے ہیں علاقہ نلہ کامل پورمائیاں کے سیاسی یتیم کو ہم باور کروانا چاہتے ہیں کو وہ اپنی حیثیت کے مطابق بیانات دیں ورنہ ان کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے گی انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اور سردارسلیم حیدر خان ،خان ریاض خان بالڑہ کی مدبرانہ و مخلصانہ قیادت پر فخر ہے انکے خلا ف سیاسی یتیم بیانات دیکر اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں ہیں وہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو تو چکردے سکتے ہیں لیکن علاقہ باہتر و نلہ کی غیور عوام کو ان کے ماضی سے بخوبی آگاہ ہیں اور اگر وہ اپنی یونین کونسل سے الیکشن میں حصہ لیں تو انکی ضمانتیں ہی ضبط ہو جائیں لیکن موصوف بیان بازی آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کر رہ ے ہیں۔ انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
