اٹک: غیر قانونی نصب سی این جی سلنڈر گاڑیوں کیخلاف کارروائی

اٹک :گاڑیوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے سی این جی سلنڈر برآمد ، 3 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک نیاز احمد نے گاڑی نمبر ;7782;-271 کو چیکنگ کیلئے روکا ڈرائیور ذاکر خان ولد مجاہدین سکنہ مردان کی گاڑی کی سیٹوں کے نیچے غیر معیاری اور غیر قانونی لگے 3 گیس سلنڈرز کی بابت کوئی اوگرا کا فٹنس سر ٹیفکیٹ پیش نہ کر سکا ، دوسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ محمد نواز نے فورڈ ویگن نمبر ;827383;-3819 کو چیکنگ کیلئے روکا ڈرائیور فیصل رشید ولد خوشخال خان سکنہ جنڈ کی گاڑی کی سیٹوں کے نیچے غیر معیاری اور غیر قانونی لگے سی این جی سلنڈر کی بابت کوئی اوگرا سے منطور شدہ پاسنگ موقع پر پیش نہ کرسکا ، تیسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ نیو ایئر پورٹ کامران عزیز کیانی نے ہائی ایس نمبر ;766983;-8444 جسے ڈرائیور تنویر اقبال ولد جاوید اقبال سکنہ پنڈی گھیب انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آ رہا تھا کو روک کر چیکنگ کی تو گاڑی میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے 2 سی این جی سلنڈر کی بابت کوئی فٹنس سر ٹیفکیٹ منظور شدہ اوگرا اتھارٹی موقع پر پیش نہ کر سکا پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔