حضرو: پی ٹی آئی دھڑا پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

حضرو :میجر طاہر صادق اور شیخ آفتاب کو زبردست دھچکا ،اشفاق خان کی خصوصی کاوش سے ڈھوک مغلاں کے دو بڑے سیاسی دھڑوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اشفاق خان کی میڈیا کے نمائندہ سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ڈھوک مغلاں سے میجر گروپ سے تعلق رکھنے والے حاجی عاشق الہی نے اپنے دوست احباب سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اسی طرح ڈھوک مغلاں سے مسلم لیگ ن شیخ آفتاب گروپ سے تعلق رکھنے والے کونسلر واجد نے ملک امین اسلم کی قیادت میں تحریک انصاف کے قافلہ میں شمولیت کا اعلان کر دیا دونوں گروپوں کے سربراہان نے اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع اٹک اشفاق خان سے انکے ڈیرہ غورغشتی پر ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیتی اعلان کیا اس موقع پر اشفاق خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ ہمارے قائد ملک امین اسلم خان بھی علاقہ کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈھوک مغلاں کے بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈھوک مغلاں میں دو ہی بڑے سیاسی گروپ تھے جو اب تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں ۔
