پنڈی گھیب: سیٹھ نثار کی جانب سے اجتماعی افطاری کا اہتمام 

پنڈی گھیب :صرافہ یونین پنڈی گھیب کے صدر سیٹھ حاجی نثار احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں امیر و غریب کا فرق مٹ جاتا ہے اس میں تمام مسلمان خدا کی رضا اور اس کے رسولﷺکی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر دن بھر بھوک و پیاس برداشت اور راتوں کو قیام کرکے ایک امت ہونے کا عملی نمونہ پیش کرتے ہیں جبکہ اجتماعی طور پر روزہ افطار کرانا بھی ثواب کا کام ہے جس سے قلب و روح کو سکون ملتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسجد نزد ڈگری کالج میں اپنے والد مرحوم سیٹھ الحاج احمد خان کے ایصال ثواب کیلئے عوام الناس کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے مسجد نبویﷺ سعودی عرب میں بھی لوگوں کو روزہ کھلوایا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ افطاریوں کا یہ سلسلہ ان کے والد سیٹھ الحاج احمد خان نے 1985 ء میں شروع کیا تھا جس کو اللہ کی مدد و فضل سے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا افطار ڈنر میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔