کامرہ: اے سی حضرو کابازارکا دورہ، گراں فروشوں کو جرمانے

کامرہ کینٹ :قطبہ موڑ،کامرہ سول بازار پر اچانک اے سی حضرو اور سی ای او کامرہ کینٹ کا چھاپہ بھاری جرمانے عائد،تفصیلات کیمطابق اے سی حضرو عدنان خان آفریدی اور سی ای او کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ سید رضا علی شاہ ،سینٹری انسپکٹر خالق نعیم نے کامرہ کینٹ ،قطبہ موڑ میں خود ساختہ مہنگائی کر نیوالوں کیخلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 70ہزار روپے بھاری جرمانے کیے جس میں مختلف سبزی فروش ،فروٹ فروش،گوشت وچکن فروش،بیکرز کو چیک کیا ،معیاراور ریٹ لسٹ پر نہ فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کیے گئے اس موقع پر اے سی حضرو عدنان آفریدی اور سی ای او کامرہ سید رضاعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ لسٹ کیمطابق اشیاء خوردونوش فروخت کیے جائے ،ریٹ لسٹ آویزاں ہوں۔ اور ہم عوام کی خدمت کے لیے بیٹھے ہیں ،خود ساختہ مہنگائی کرنیوالوں کو واضع کررہاہوں اس بار صرف جرمانے کیے اگلی بار جرمانے کیساتھ ساتھ جیل کا بھی ہوا کھائیں گے،عوام کیساتھ زیادتی کرنیوالوں کو کسی بھی صورت رعائت نہیں،ماہ صیام میں تاجر بھی معیاری اشیاء کی لسٹ کیمطابق فروخت کو یقینی بنائیں ،ڈی سی اٹک کے خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میںاشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہے جو رمضان المبارک کے بعد بھی رہی گی، اس موقع پر عوام نے اے سی حضرو اور سی ای او کامرہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہر دوسرے روز چیک کیا جائے کامرہ ،قطبہ موڑ کے بازار میں اٹک ،حضرو ،راولپنڈی سے زیادہ مہنگا بازار ہے انکے خلاف پہلے کاروائی کرنی چاہیے تھی تاکہ عوام بھی سکھ سانس لیتے مگر پھر بھی دیر آئے درست آئے اور اس موقع پر جنرل سیکرٹری کامرہ پریس کلب اقبال شاہ بھی ساتھ تھے ۔
